ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی ساحلی پٹی کا ایک تہائی حصہ سمندری کٹاو کا شکار

ریاستی ساحلی پٹی کا ایک تہائی حصہ سمندری کٹاو کا شکار

Sat, 30 Nov 2024 12:23:22  SO Admin   S.O. News Service

بینگلورو، 30 / نومبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے کی گئی ایک اسٹڈی کے مطابق ساحلی پٹی کا ایک تہائی حصہ سمندری کٹاو کا شکار ہوگیا ہے جس سے متعلقہ علاقے کا بڑا نقصان ہوا ہے ۔
    
وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیات کے تحت آنے والے نیشنل سینٹر فار سسٹینیبل کوسٹل منیجمنٹ نے گزشتہ ہفتے محکمہ ماحولیات کو جو رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق کرناٹکا کے اتر کنڑا، اڈپی اور دکشن کنڑا پر مشتمل تین اضلاع  کی 328.55 کلو میٹر لمبی ساحلی پٹی کا 28 فی صد حصہ سمندری کٹاو کا شکار ہو گیا ہے ۔ 
    
کرناٹکا کی ساحلی پٹی پر سمندری کناروں کا انتظام و انصرام کے عنوان سے پیش کی گئی اس رپورٹ میں موسمی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کے پس منظر میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے فطری طریقہ کار پر مبنی حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1990 سے 2024  کے درمیان سمندری کٹاو سے متاثر ہونے والا علاقہ 43.7 کلو میٹر سے بڑھ کر 91.6 کلو میٹر ہوگیا ہے ۔ 
    
اتر کنڑا کے 193 کلو میٹر لمبے ساحلی حصہ میں پہاڑی اور میدانی علاقوں پر مشتمل ہے ۔ اس ساحلی پٹی پر 39 فی صد سمندری کٹاو ہوا ہے ۔ اڈپی ضلع میں ساحلی علاقے کے 43 فی صد حصے کو سمندری کٹاو سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کیے گئے ہیں ۔ اس کے باوجود 38 فی صد علاقے میں سمندری کٹاو دیکھا گیا ہے ۔ جبکہ دکشن کنڑا میں 39 فی صد کے قریب ساحلی علاقہ سمندری کٹاو سے متاثر ہوا ہے ۔ 
    
سرکاری رپورٹ میں ریاست کے پورے ساحلی علاقے میں 44 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر سمندی کٹاو روکنے کے لئے اقدامات کرنا بے حد ضروری ہے ۔ 


Share: